قاری عبدالعلیم انصاریؒ

قاری عبدالعلیم انصاریؒ

مولانا قاری حکیم عبدالعلیم انصاریؒ مہاجر و مدفون مدنی صاحبزادہ خورد حضرت مولانا محدث پانی پتی ؒ کو حدر و روانی کے ساتھ قرآن پڑھنے میں کمال حاصل تھا۔۔۔۔۔ شبینوں میں بلاتکلف اصول تجوید کی پابندی کے ساتھ دس پندرہ پارے ایک گھنٹے میں چار پارے کی رفتار سے پڑھ دیتے تھے۔۔۔۔۔ دس سال کی عمر میں قران مجید مع تجوید حفظ کر لیا تھا۔۔۔۔۔ آپ کا شباب ہی تھا کہ پینتیس سال کی عمر میں مدینہ منورہ ہجرت فرما گئے ۔۔۔۔۔ ۱۳۳۷؁ھ میں جب شریف حسین والیء مکہ نے ترکوں سے بغاوت کی تو حرمیں شریفین کے متبرک علاقوں میںبھی لوگوں کو امن نہ ملا اور وقت آیا کہ ساکنین بلد امین کو بھی خارج البلد ہونا پڑا۔۔۔۔۔ آپ پہاڑوں اور جنگلوں میں نکل گئے اور اسی غریب الوطنی اور دشت نوردی کے زمانے میں ینبوع البحر اور رابغ کے متصل کسی گاؤں میں یکایک انتقال فرمایا۔۔۔۔۔(تحفۂ حفاظ)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more