حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اﷲ کی گستاخی
مولانا دائود غزنوی رحمہ اﷲ فرماتے ہیں ’’ ایک روز والد بزرگوار (مولانا عبدالجبار غزنویؒ) کے درسِ بخاری میں ایک طالب علم نے کہہ دیا کہ امام ابوحنیفہؒ کو پندرہ حدیثیں یاد تھیں مجھے ان سے زیادہ حدیثیں یاد ہیں، والد صاحب کا چہرہ مبارک غصہ سے سرخ ہوگیا، اس کو حلقۂ درس سے نکال دیا اور مدرسہ سے بھی خارج کردیا اور بفحوائے اتقوا فراسۃ المؤمن فانہ ینظر بنوراﷲ (مومن کی فراست سے بچو کیونکہ وہ اﷲ کے نور سے دیکھتا ہے) فرمایا کہ اس شخص کا خاتمہ دینِ حق پر نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ ایک ہفتہ نہیں گزرا تھا کہ معلوم ہوا کہ وہ طالب مرتد ہوگیا ہے۔۔۔۔۔ اعاذنا اﷲ من سوء الخاتمۃ‘‘۔۔۔۔۔ (سوانح مولانا دائود غزنوی مرتبہ سید ابوبکر غزنوی ص ۳۸۴)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

