علامہ انور شاہ کشمیری رہمہ اللہ کی سود پر گرفت
جس زمانہ میں سود کے جائز اور ناجائز ہونے کی بحث زور و شور پر تھی۔۔۔۔حضرت علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کو پنجاب کے سفر میں لاہور قیام کرنا ہوا۔۔۔۔لاہور کے علماء و زعماء آپ کی خدمت میں جمع ہوگئے جن میں مولانا ظفر علی خان بھی تھے۔۔۔۔ موصوف بھی اسی گروہ سے تعلق رکھتے جو سود خوری کو مسلمانوں کیلئے سود مند سمجھتا۔۔۔۔ انہوں نے اس نیت سے کہ حضرت شاہ صاحب سے کوئی جواز حاصل کر لیا جائے سوال کیا تو حضرت نے ڈیڑھ دو گھنٹہ سود کی حرمت اسکی ہلاکت و بلاء انگیزیوں پر سیرحاصل گفتگو کی۔۔۔۔جو ظفر علی خان کے مقصد کے بالکل خلاف پڑی انہوں نے اسلوب بدل کر پھر سوال کیا تو حضرت شاہ صاحب نے اپنے خصوصی انداز میں فرمایا کہ ’’بھائی ہم مسئلہ کشف(واضح)کرچکے اب جس کو جہنم میں جانا ہو چلا جائے لیکن ہماری گردنوں کو پل نہ بنائے‘‘۔۔۔۔یہ مختصر جملہ سود کی ان مضرتوں پر خوب پھیلا ہوا ہے جس کا سلسلہ دنیائے دوں سے چل کر جہنم تک درازہے۔۔۔۔ (حیاتِ کشمیری)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

