دل کی آزادی شہنشاہی شکم سامان موت
حضرت عفان بن مسلم کے متعلق جب خلیفہ مامون رشید کو یہ پتہ چلا کہ وہ خلق قرآن میں یقین نہیں رکھتے ہیں تواس نے اپنے نائب اسحاق بن ابراہیم کے پاس کوفہ یہ فرمان بھیجا کہ ان سے عقیدئہ خلق قرآن کا اقرار لیا جائے اسحاق نے عفان بن مسلم کو طلب کر کے مامون کا خط پڑھ کر سنایا جس میں تحریر تھا:’’امام عفان کی آزمائش کرو ان کو عقیدئہ خلق قرآن کا اقرار کرنے کی دعوت دو‘ اگر وہ اس کے قائل ہو جائیں تو ٹھیک لیکن اگروہ عقیدہ خلق قرآن کو قبول نہ کریں تو پھر ان کا وظیفہ بند کر دو‘‘۔۔۔۔۔۔
خط سنا کر اسحاق نے ان سے کہا کہ ’’اب تمہارا کیا خیال ہے؟ خلق قرآن کا اقرار کرتے ہو یا وظیفہ بند کیا جائے۔۔۔۔۔ انہوں نے اس کے جواب میں پوری سورۃ الاخلاص پڑھی ۔
ترجمہ سورۃ الاخلاص: (کہہ دیجئے کہ وہ اللہ ایک ہے وہ بے نیاز ہے نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور نہ کوئی اس کی برابری کر سکتا ہے‘‘)۔
کہا کیا یہ مخلوق ہے؟ خدا کی قسم یہ اللہ کا کلام ہے اس سے کوئی احمق ہی انکار کر سکتا ہے‘‘۔۔۔۔۔ اسحاق بن ابراہیم نے بڑے غصہ سے کہا کہ جناب امیر المومنین کے حکم کے مطابق تمہارا وظیفہ بند کیا جاتا ہے‘ عفانؒ بن مسلم نے انتہائی صبر و استقلال سے جواب دیا۔۔۔۔۔ واللہ خیر الرازقین یعنی اللہ رزق کا بہتر بندوبست کرنے والا ہے۔۔۔۔۔ یہ کہہ کر وہ اپنے گھر واپس چلے آئے۔۔۔۔۔
دل کی آزادی شہنشاہی شکم سامان موت
فیصلہ تیرا ترے ہاتھوں میں ہے دل یا شکم
(اقبالؒ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

