ایک بیوہ کی نصیحت
عظیم آباد میں ایک عورت بہت چھوٹی عمر (نو عمری) میں بیوہ ہو گئی اس نے ہمیشہ روزہ رکھنا اور ہر وقت عبادت کرنا اپنا معمول بنا لیا گویا صحیح معنی میں قائم اللیل اور صائم النھار بن گئی۔۔۔۔ روز افطار کرنے کے وقت سوکھی روٹی یا گیھوں کا چوکر بھگو کر کھانا اختیار کیا۔۔۔۔ شب و روز تلاوت قرآن کریم میں مشغول رہتی حتیٰ کہ وہ بوڑھی ہو گئی سینکڑوں عورتیں اس کی اس سچی پارسائی کو دیکھ کر مرید ہو گئیں مرتے وقت اس نے سب کو بلا کر پوچھا کہ میں نے کیسی پاکدامنی پارسائی اور عزت و حرمت سے اپنی زندگی کاٹی، سبھوں نے کہا ایسا بہت مشکل ہے بلکہ ناممکن ہے کہ کبھی کسی مرد کا منہ تک نہ دیکھا ساری عمر روزہ رکھا سوکھی چوکر پی کر گذارا کیا اور شب و روز مصروف تلاوت و مشغول عبادت رہی ، وہ پارسا اور نیک بی بی بولی اب میرے دل کا حال سنو، کہ جوانی سے بڑھاپے تک رات کو قرآن پاک کی تلاوت کرتے وقت کبھی میرے کان میں چوکیدار کی آواز آتی تو دل یہی چاہتا کہ کسی طرح اس کے پاس چلی جائوں لیکن خدا کے خوف اور دنیا کی شرم سے بچتی رہی اب میرا آخری وقت ہے میں سبھوں کو نصیحت کرتی ہوں کہ کبھی جوان بیوہ کو بے نکاح نہ رکھنا۔۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

