مشائخ و اکابرکا معمولِ تلاوت
شیخ الحدیث قطب العالم برکت العصر حضرت اقدس مولانا محمد زکریا مہاجر مدنی قدس سرہٗ کا معمول مبارک آدھی صدی سے زیادہ عرصہ تک رمضان المبارک میں یومیہ ایک قرآن ختم کرنے کا رہا۔۔۔۔۔ حضرت شیخ المشائخ مولانا قاری ابو محمد محیی الاسلام عثمانی پانی پتیؒ اور آپ کے تلمیذحضرت شیخ الوقت حضرت مولانا قاری فتح محمد صاحب پانی پتی ؒ پوری رات ماہ رمضان میں سحری کے وقت تک تلاوت قرآن پاک فرماتے رہتے تھے۔۔۔۔۔ ہمارے شیخ مجدد القراآت حضرت مولانا قاری رحیم بخش صاحب پانی پتی یومیہ دو ثلث( تقریباً بیس بائیس پارے) تلاوت فرماتے تھے۔۔۔۔۔ اﷲ تعالیٰ ہمیں بھی زیادہ سے زیادہ تلاوت کی توفیق عطا فرمائیں۔۔۔۔۔ آمین ثم آمین۔۔۔۔۔یحییٰ یزیدیؒ نے ابو عمر و بصریؒ کو ایک ہی مجلس میں کھڑے کھڑے پورا قرآن پاک سنا دیا۔۔۔۔۔(تحفۂ حفاظ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

