ایک عقلمندر دیندار خاتون

ایک عقلمندر دیندار خاتون

محمد بن کعب کا بیان ہے کہ بنی اسرائیل میں ایک شخص بڑا عالم اور بڑا عبادت گذار تھا۔۔۔۔۔ اسے اپنی بیوی کے ساتھ بہت محبت تھی۔۔۔۔۔ اتفاق سے وہ مر گئی تو اس عالم پر ایسا غم سوار ہوا کہ دروازہ بند کر کے بیٹھ گیا اور سب سے ملنا جلنا چھوڑ دیا۔۔۔۔۔ بنی اسرائیل میں ایک عورت تھی اس نے یہ قصہ سنا اور اس کے پاس گئی اور گھر میں آنے جانے والوں سے کہا کہ مجھ کو ایک مسئلہ پوچھنا ہے۔۔۔۔۔ اور وہ زبانی ہی پوچھ سکتی ہوں۔۔۔۔۔ دروازہ پر جم کر بیٹھ گئی۔۔۔۔۔ آخر اس کو خبر ہوئی اور اندر آنے کی اجازت دی۔۔۔۔۔ آ کر کہنے لگی کہ میں نے آپ سے ایک مسئلہ پوچھنا ہے۔۔۔۔۔ وہ بولے بتائو کیا مسئلہ ہے۔۔۔۔۔ تو وہ بیان کرنے لگی کہ میں نے اپنی پڑوسن سے کچھ زیور عارضی طور پر لیا تھا اور مدت تک اس کو پہنتی رہی۔۔۔۔۔ اب اس نے آدمی بھیجا کہ میرا زیور دیدو! تو کیا مجھے اس کا وہ زیور دے دینا چاہئے؟ عالم نے کہا بے شک دے دینا چاہئے۔۔۔۔۔ وہ عورت بولی کہ وہ تو میرے پاس بہت مدت تک رہا ہے اب میں ایسے کیسے دے دوں؟ عالم نے کہا یہ تو اور بھی خوشی سے دے دینا چاہئے کیونکہ ایک مدت تک اس نے نہیں مانگا۔۔۔۔۔ یہ اس کا احسان ہے۔۔۔۔۔ عورت نے کہا خدا تمہار۱ بھلا کرے۔۔۔۔۔ اگر مسئلہ اس طرح ہے تو پھر تم کیوں غم میں پڑے ہوئے ہو اللہ تعالیٰ نے ایک چیز عارضی دی تھی پھر جب چاہا لے لی۔۔۔۔۔ اسی کی چیز تھی اس نے لے لی تو غم کیسا؟ یہ سن کر اس عالم کی آنکھیں کھل گئیں اور اس بات سے اس کو بڑا فائدہ پہنچا۔۔۔۔۔(مثالی خواتین)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more