والدین کا ادب اور نقوش اسلاف
حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ اپنی والدہ کا بہت ادب و احترام کیا کرتے تھے۔۔۔۔ جب کبھی ان کی والدہ صاحبہ کو مسئلہ معلوم کرنا ہوتا تو وہ سن رسیدہ فقیہ سے دریافت کرتیں۔۔۔۔ ایسے موقع پر امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ اپنی والدہ کو اونٹ پر سوار کرتے اور خود اونٹ کی نکیل پکڑ کر پیدل چلتے۔۔۔۔ جب لوگ دیکھتے۔۔۔۔ تو ادب و احترام کی وجہ سے راستے کے دونوں طرف کھڑے ہو کر سلام کرتے۔۔۔۔ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی والدہ ان سے مسئلہ دریافت کرتیں۔۔۔۔ کئی مرتبہ ایسا ہوتا کہ معمر فقیہ کو مسئلہ کا صحیح حل معلوم نہ ہوتا تو وہ زیر لب امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ سے پوچھ لیتے پھر اونچی آواز سے آپ کی والدہ کو بتا دیتے۔۔۔۔ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی تواضع اور ان کے ادب کا یہ عالم تھا کہ ساری زندگی اپنی والدہ پر یہ ظاہر نہ ہونے دیا کہ جو مسائل آپ ان سے پوچھتی ہیں وہ میں ہی تو بتاتا ہوں۔۔۔۔ یہ سب اس لئے تھا کہ والدہ صاحبہ کی طبیعت جس طرح مطمئن ہوتی ہے ہونی چاہئے۔۔۔۔ اس ادب و احترام کے صدقے ہی امام اعظم بنے۔۔۔۔(بکھرے موتی جلد۱)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

