وہ قوم جس کے گھر قبر میں بدل گئے
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے‘ اے دمشق والو! کیا تمہیں شرم نہیں آتی؟ اتنا مال جمع کررہے ہو‘ جسے تم کھا نہیں سکتے اور اتنے گھر بنا رہے ہو جن میں تم رہ نہیں سکتے اور اتنی بڑی اُمیدیں لگا رہے ہو جن تک تم پہنچ نہیں سکتے اور تم سے پہلے کی قومیں مال جمع کرکے محفوظ کرلیتی تھیں اور انہوں نے بڑی لمبی اُمیدیں لگا رکھی تھیں اور بڑی مضبوط عمارتیں بنائی تھیں لیکن اب وہ سب ہلاک ہوچکی ہیں اور ان کی اُمیدیں دھوکہ ثابت ہوئیں اور ان کے گھر قبر بن چکے ہیں۔۔۔۔ یہ ’’قوم عاد‘‘ ہے جن کے مال اور اولاد سے عدن سے عمان تک کا سارا علاقہ بھرا ہوا تھا لیکن اب مجھ سے ’’عاد‘‘ کا سارا ترکہ دو درہم میں خریدنے کے لیے کون تیار ہے؟ (حیاۃ الصحابہ‘ جلد۳ صفحہ ۵۷۷)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

