مومنین کے دلوں سے تمام غموں کو نکال دینے والا عجیب فرشتہ
حضرت عروہ بن رویم رحمہ اللہ تعالیٰ کہتے ہیں حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے تھے بہت بوڑھے ہوگئے تھے اور چاہتے تھے کہ انہیں موت آجائے اس لیے یہ دعا کیا کرتے تھے۔۔۔۔ اے اللہ! میری عمر بڑی ہوگئی اور میری ہڈیاں پتلی اور کمزور ہوگئیں لہٰذا مجھے اپنے پاس اٹھالے۔۔۔۔ حضرت عرباض رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن میں دمشق کی مسجد میں تھا وہاں مجھے ایک نوجوان نظر آیا جو بہت حسین و جمیل تھا اس نے سبز جوڑا پہنا ہوا تھا اس نے کہا آپ یہ کیا دعا کرتے ہیں؟ میں نے اس سے کہا اے میرے بھتیجے! پھر میںکیا دعاکروں؟ اس نے کہا یہ دعا کریں اے اللہ عمل اچھے کردے اور مجھے موت تک پہنچا دے۔۔۔۔ میں نے کہا اللہ تم پر رحم کرے تم کون ہو؟ اس نے کہا میں ریبائل (وہ فرشتہ) ہوں جو مومنوں کے دلوں سے تمام غم نکالتا ہوں۔۔۔۔ (حیاۃ الصحابہ : جلد ۳ صفحہ ۶۰۸)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

