معمولی نیکی بھی مغفرت کا سبب بنتی ہے
اللہ تعالیٰ شکور ہے اور شکور کی تعریف مرقاۃ میں یہ ہے کہ ’’اَلَّذِیْ یُعْطِی الْاَجْرَ الْجَزِیْلَ عَلَی الْاَمْرِ الْقَلِیْلِ‘‘ جو قلیل عمل پر عظیم جزاء عطا فرمائے ، اس کو شکور کہتے ہیں۔۔۔۔
حضرت ملا علی قاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ایک واقعہ لکھا ہے کہ ایک شخص کو خواب میں دیکھا گیا۔۔۔۔ دریافت کیا گیا کہ حق تعالیٰ نے تمہارے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ کہا میرا حساب ہوا پس میں ڈر گیا کہ نیکیوں کا پلہ ہلکا تھا۔۔۔۔ اچانک اس میں مٹی کی تھیلی آگری اور وزن نیکیوں کا بڑھ گیا ‘ میں نے عرض کیا کہ یہ تھیلی کہاں سے آگئی؟ ارشاد ہوا کہ یہ وہ مٹی ہے جو تونے کسی مسلمان کی قبر میں ڈالی تھی۔۔۔۔ (کشکول معرفت: صفحہ ۔۶۰‘ ۶۱)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

