حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا بچوں کے ساتھ عجیب معاملہ
بارہا ایسا ہوا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن عباس، عبیداللہ بن عباس اور کثیر بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو بلایا اور ان سے فرمایا بچو! تم میں سے جو دوڑ کر مجھ کو سب سے پہلے ہاتھ لگائے گا میں اس کو فلاں چیز دوں گا تینوں بھائی دوڑ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتے کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ سے چمٹ جاتا کوئی پشت مبارک پر چڑھ جاتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب کو سینہ سے لگاتے اور خوب پیارکرتے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ دعا دیتے تھے ’’اَللّٰھُمَّ عَلِّمْہُ الْکِتَابَ وَفَقِّھْہُ فِی الدِّیْنِ‘‘ اے اللہ اس کو کتاب اللہ کا علم اور دین کی سمجھ عطا فرما۔۔۔۔ (تذکرہ پچاس صحابہ )
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

