پڑوسیوں کی دل شکنی سے بچتے رہو
حضرت امام ابو حامد غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ نے احیاء العلوم میں نقل فرمایا ہے کہ تم اپنے گھر کی عمارت کو اتنی اونچی نہ کرو جس سے پڑوسی کا گھر ڈھک جائے اور اس کے گھر میں ہوا پہنچنے سے رکاوٹ بن جائے البتہ پڑوسی تمہارے گھر کے اونچا کرنے پر راضی ہے تو کوئی حرج نہیں ہے اور اپنی اونچی اونچی عمارتوں کے ذریعہ غریب پڑوسی کو مت ستایا کرو کہ اس کا گھر بیکار نہ ہو جائے اور اس کے گھر میں دھوپ اور ہوا داخل نہ ہو اور جب تم بازار سے پھل فروٹ خرید کر لائو تو پڑوسی کے یہاں بھی اس میں سے بھیج دو ورنہ اس کو اپنے گھر میں خفیہ طور پر داخل کر لو اور تمہارے بچے پھل لے کر باہر نہ نکلیں کہ اس سے پڑوسی کے بچے کبیدہ خاطر ہوں گے اور اپنی پکی ہوئی ہانڈی سے اور اپنے پکوان کی خوشبو سے پڑوسی کو مت ستائو ۔۔۔۔ ہاں البتہ پڑوسی کے یہاں اس میں سے کچھ بھیجنے کا ارادہ ہے تو کوئی حرج نہیں۔۔۔۔ ( احیاء العلوم: ۲/ ۱۱۹)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

