اندھیری رات میں حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا کو سوئی مل گئی
حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے کنز العمال میں ایک حدیث مروی ہے، وہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت حفصہ بنت رواحہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے عاریت پر ایک سوئی لے رکھی تھی، اس سے میں حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم کا کپڑا سیا کرتی تھی۔۔۔۔ اندھیری رات میں وہ سوئی میرے ہاتھ سے گر گئی۔۔۔۔ بہت تلاش کی نہیں ملی، جب حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم گھر میں تشریف لائے تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے چہرۂ انور کے نور کی شعائوں سے سوئی دکھائی دینے لگی۔۔۔۔ میں نے ہنس کر سوئی اٹھالی۔۔۔۔حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں:
لنا شمس وللآفاق شمس
وشمسی افضل من شمس السماء
ترجمہ: ’’ہمارا ایک سورج ہے اور دنیا والوں کا بھی ایک سورج ہے۔۔۔۔ اور میرا سورج آسمان کے سورج سے افضل ہے۔۔۔۔‘‘ (منتخب کنز العمال علی ہامش مسند احمد: ۳/۲۹)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

