غرباء کیلئے بشارت
عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں جنگ احد کے دن پہاڑ میں اس طرح سے پناہ گزین ہوگیا تھا جس طرح کہ پہاڑی بکری پہاڑ میں رہا کرتی ہے۔۔۔۔۔ پھر میں اچانک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچا تو کیا دیکھتا ہوں کہ چند صحابہ کے جھرمٹ میں تشریف فرما ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت کریمہ نازل ہورہی ہے۔۔۔۔۔ مامحمد الارسول قدخلت من قبلہ الرسل۔۔۔۔۔ دوسری روایت میں عمرو بن عوف کے دادا سے مروی ہے۔۔۔۔۔
’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔۔۔۔ بلاشبہ دین (اسلام) حجاز (مکہ اور مدینہ اور اس کے متعلقات) کی طرف سے اس طرح سمٹ آئے گا جس طرح کہ سانپ اپنے بل کی طرف سمٹ آتا ہے اور دین حجاز میں اس طرح جڑ پکڑ لے گا جیسے پہاڑی بکری پہاڑ کی چوٹی پر رہنے لگتی ہے اور دین کسمپرسی کی حالت میں دنیا میں آیا اور آخر میں بھی یہ حالت ہوجائے گی۔۔۔۔۔ پس خوش خبری ہو غریبی کووہی اس چیز (یعنی میری سنت) کو درست کردیں گے۔۔۔۔۔ جس کو میرے بعد لوگوں نے خراب کردیا ہوگا‘‘۔۔۔۔۔ (ترمذی)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

