با کمال لوگ۔۔۔۔با کمال اولاد
جس وقت حضرت شیخ بہاء الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کا وصال ہوا تو آپ نے چار کروڑ روپے ترکہ میں چھوڑے تھے ۔۔۔۔ آپ کے چار صاحبزادے تھے۔۔۔۔ حضرت شیخ رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے بعد بڑے صاحبزادے حضرت صدر الدین مسند پر بیٹھے تو انہوں نے حکم دیا کہ میرے حصہ کے ایک کروڑ روپے فقراء میں تقسیم کردیئے جائیں ۔۔۔۔ لوگوں نے عرض کیا ۔۔۔۔ آپ کے والد نے باوجود یاد خدا وندی کے چار کروڑ روپے جمع کیے اور آپ اس طرح اتنی بڑی رقم ختم کیے ڈالتے ہیں؟ فرمایا میرے والد بڑے عالی ظرف تھے ۔۔۔۔ ان کے پاس چار کروڑ روپے موجود تھے پھر بھی خدا تعالیٰ کی یاد کیا کرتے تھے مگر میرا یہ حال ہے کہ جب سے میں نے سنا ہے کہ میرے حصہ میں ایک کروڑ روپے آئے ہیں طرح طرح کے خیالات آرہے ہیں ۔۔۔۔ مجھے اندیشہ ہے کہ ان روپوں کی وجہ سے میں خدا سے غافل نہ ہوجائوں اس لیے ان کا تقسیم کردینا ہی بہتر ہے۔۔۔۔ (صدقہ کی برکات اور سود کی تباہ کاریاں)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

