ایک بچہ جو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی مجلس میں حاضر ہوا کرتا تھا
حضرت قرہ بن ایاض رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف لاتے تو صحابہ رضی اللہ عنہم خدمت اقدس میں حاضر ہوتے۔۔۔۔۔ ایک صحابی کا چھوٹا سا بچہ بھی آ کر ان کے سامنے بیٹھ جاتا۔۔۔۔۔ وہ بچہ فوت ہو گیا اور اس دن وہ صحابی خدمت نبوی میں حاضر نہ ہو سکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو غیرحاضر پا کر دریافت فرمایا کہ کیا ہوا کہ میں فلاں کو نہیں دیکھتا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ان کا وہ بچہ فوت ہو گیا ہے جسے آپ نے دیکھا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ملاقات کی ان کے بیٹے کے بارے میں پوچھا انہوں نے بتلایا کہ وہ فوت ہو گیا ہے تو آپ نے تعزیت کی پھر فرمایااے فلاں! تجھے کون سی چیز پسند ہے یہ کہ تو اپنی زندگی میں نفع اٹھائے یا یہ کہ جب تو جنت کے دروازے پر پہنچے تو اسے وہاں پائے کہ وہ تجھ سے پہلے وہاں پہنچ کر تیرے لئے جنت کا دروازہ کھولے۔۔۔۔۔ صحابی نے عرض کی اے اللہ کے نبی! مجھے زیادہ پسند یہ ہے وہ مجھ سے پہلے جنت کے دروازے پر پہنچے اور اسے کھولے۔۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بس یہی تیرے لئے ہو گا۔۔۔۔۔(نسائی، رحمت کے خزانے ص:۲۱۱)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

