حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کاعشق رسول
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سفر میں ہم لوگ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔۔۔۔۔ میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔۔۔۔۔ میرے اوپر ایک چادر تھی جو کسم کے رنگ میں ہلکی سی رنگی ہوئی تھی۔۔۔۔۔ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھ کر فرمایا۔۔۔۔۔ یہ کیا اوڑھ رکھا ہے۔۔۔۔۔ مجھے اس سوال سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ناگواری کے آثار معلوم ہوئے۔۔۔۔۔ میں گھر والوں کے پاس واپس ہوا تو انہوں نے چولہا جلا رکھا تھا۔۔۔۔۔ میں نے وہ چادر اس میں ڈالدی۔۔۔۔۔ دوسرے روز جب حاضری ہوئی تو حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ چادر کیا ہوئی۔۔۔۔۔ میں نے قصہ سنا دیا۔۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔۔۔۔ عورتوں میں سے کسی کو کیوں نہ پہنا دی۔۔۔۔۔ عورتوں کے پہننے میں تو مضائقہ نہ تھا۔۔۔۔۔(ابو داوٗد)
اگرچہ چادر کے جلانے کی ضرورت نہ تھی مگر جس کے دل میں کسی ناگواری اور ناراضی کی چوٹ لگی ہوئی ہو وہ اتنی سوچ کا متحمل ہی نہیں ہوتا کہ اس کی کوئی اور صورت بھی ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔ ہاں مجھ جیسا نالائق ہوتا تو نہ معلوم کتنے احتمالات پیدا کر لیتا کہ یہ ناگواری کس درجہ کی ہے اور دریافت تو کر لوں اور کوئی صورت اجازت کی بھی ہو سکتی ہے یا نہیں اور حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے پوچھا ہی تو ہے منع تو نہیں کیا وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔ (شمع رسالت)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

