حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کا واقعہ
حضرت ابو نضرہؒ کہتے ہیں کہ میں ذی الحجہ کے پہلے عشرہ میں حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کے پاس آیا۔۔۔۔ انہوں نے ایک کمرہ (مہمانوں سے) بات چیت کے لئے خالی رکھا ہوا تھا۔۔۔۔ ایک آدمی ان کے پاس سے مینڈھا لے کر گزرا۔۔۔۔ انہوں نے مینڈھے والے سے پوچھا کہ تم نے یہ مینڈھا کتنے میں خریدا ہے؟
اس نے کہا بارہ درہم میں، میں نے (دل میں) کہا کاش کہ میرے پاس بھی بارہ درہم ہوتے تو میں بھی ایک مینڈھا خرید کر (عید پر) قربان کرتا اور اپنے اہل و عیال کو کھلاتا۔۔۔۔ جب میں ان کے پاس سے کھڑا ہو کر اپنے گھر آیا تو انہوں نے میرے پیچھے ایک تھیلی بھیجی جس میں پچاس درہم تھے۔۔۔۔ میں نے ان سے زیادہ برکت والے درہم کبھی نہیں دیکھے۔۔۔۔ انہوں نے مجھے وہ درہم ثواب کی نیت سے دئیے اور مجھے ان دنوں ان دراہم کی شدید ضرورت تھی۔۔۔۔ (اخرجہ الطبرانی)

