حضرت انس بن نضررضی اللہ عنہ کا عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
اُحد کی لڑائی میں مسلمانوں کو جب شکست ہو رہی تھی تو کسی نے یہ خبر اُڑا دی کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم بھی شہید ہو گئے اس وحشت ناک خبر سے جو اثر صحابہؓ پر ہونا چاہئے تھا وہ ظاہر ہے۔۔۔۔۔ اسی وجہ سے اور بھی زیادہ گھٹنے ٹوٹ گئے۔۔۔۔۔ حضرت انس بن نضرؓ چلے جا رہے تھے کہ مہاجرین اور انصار کی ایک جماعت میں حضرت عمرؓ اور حضرت طلحہؓ نظر پڑے کہ سب حضرات پریشان حال تھے۔۔۔۔۔ حضرت انسؓ نے پوچھا یہ کیا ہو رہا ہے کہ مسلمان‘ پریشان سے آ رہے ہیں۔۔۔۔۔ ان حضرات نے کہا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے۔۔۔۔۔ حضرت انسؓ نے کہا کہ پھر حضوصلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تم ہی زندہ رہ کر کیا کرو گے۔۔۔۔۔ تلوار ہاتھ میں لو اور چل کر مر جائو۔۔۔۔۔ چنانچہ حضرت انسؓ نے خود تلوار ہاتھ میں لی اور کفار کے جمگھٹے میں گھس گئے اور اُس وقت تک لڑتے رہے کہ شہید ہوئے ۔۔۔۔۔ان کا مطلب یہ تھا کہ جس ذات کے دیدار کے لئے جینا تھا۔۔۔۔۔ جب وہ ہی نہیں رہی تو پھر گویا جی کر ہی کیا کرنا ہے۔۔۔۔۔ چنانچہ اسی میں اپنی جان نثار کر دی۔۔۔۔۔ (خمیس)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

