حضرت عباس رضی اللہ عنہ کا عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت عبداللہ بن عباسؓ فرماتے ہیں:حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے گھر کا پرنالہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے راستہ پر گرتا تھا۔۔۔۔۔ ایک دفعہ جمعہ کے دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نئے کپڑے پہنے۔۔۔۔۔ اس دن حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے لئے دو چوزے ذبح کئے گئے تھے۔۔۔۔۔ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس پرنالے کے پاس پہنچے تو ان چوزوں کا خون اس پرنالے سے پھینکا گیا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر گرا۔۔۔۔۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ٗ اس پرنالے کو اکھیڑ دیا جائے اور گھر واپس جا کر وہ کپڑے اتار دیئے اور دوسرے پہنے۔۔۔۔۔ پھر مسجد میں آکر لوگوں کو نماز پڑھائی۔۔۔۔۔ اس کے بعد حضرت عباس ؓ حضرت عمرؓ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا ٗ اللہ کی قسم! یہی وہ جگہ ہے جہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پرنالہ لگایا تھا۔۔۔۔۔ حضرت عمر ؓ نے حضرت عباسؓ سے کہا ٗ میں آپؓ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ ؓ میری کمر پر چڑھ کر یہ پرنالہ وہاں ہی لگائیں جہاں حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے لگایا تھا۔۔۔۔۔ چنانچہ حضرت عباسؓ نے ایسا ہی کیا۔۔۔۔۔ (حیاۃ الصحابہؓ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

