خواجہ چشتی رحمہ اللہ کی کرامت
حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمہ اللہ تعالیٰ نے جب اناساگر کے نزدیک ایک سایہ دار درخت کے نیچے قیام فرمایا تو وہاں پر ایک گوالہ راجہ کی گائیں چرارہا تھا۔۔۔۔ آپ نے اس سے فرمایا کہ ہمیں دودھ پلائو۔۔۔۔ وہ کہنے لگا کہ یہ راجہ کی گائیوں کی بچھڑیاں ہیں اور ان میں سے کوئی بھی دودھ دینے والی نہیں ہے۔۔۔۔ آپ نے گوالے کی بات سن کر ایک بچھڑی کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ جائو اس بچھڑی کا دودھ دوہ کر لائو۔۔۔۔ گوالہ بڑا حیران ہوا، مگر پھر بھی آپ کے فرمان کے مطابق بچھڑی کے پاس گیا اور اس کے تھنوں پر ہاتھ پھیرا، اس کے ہاتھ پھیرتے ہی تھنوں میں دودھ بھر گیا۔۔۔۔ اس نے دودھ دوہا اور خوب دوہا، آ پ کی کرامت سے دودھ اس قدر تھا کہ آپ کے تقریباً چالیس ساتھیوں نے سیر ہو کر پیا۔۔۔۔ اس کرامت کو دیکھ کر اس گوالے نے اسی وقت اسلام قبول کرلیا۔۔۔۔ (حوالہ سیرت معین الدین 35)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

