جس قدر زیادہ درود بھیجا جاتا ہے اسی قدر زیادہ پہچانتا ہوں
ایک شخص حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم پر درود بھیجنے میں سستی کرتا تھا۔۔۔۔ایک رات بخت بیدار سے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا ۔۔۔۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس جانب التفات نہیں فرمایا۔۔۔۔ جس جانب سے وہ آتا آپ صلی اﷲ علیہ وسلم منہ پھیر لیتے۔۔۔۔ اس نے وجہ دریافت کی اور عرض کیا آپ صلی اﷲ علیہ وسلم مجھ سے خفا ہیں۔۔۔۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نہیں۔۔۔۔ اس نے کہا پھر کیوں میری جانب التفات نہیں فرماتے۔۔۔۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا میں تجھے نہیں پہچانتا کیونکر التفات کروں۔۔۔۔ اس نے کہا میں آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کا امتی ہوں اور میں نے عالموںسے سنا ہے کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم اپنے امتیوں کو باپ سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔۔۔۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ سچ ہے مگر تو مجھ کو درود کے ساتھ یاد نہیں کرتا اور جس قدر زیادہ میرا کوئی امتی مجھ پر درود بھیجتا ہے اسی قدر زیادہ میں اسے پہچانتا ہوں۔۔۔۔ خواب سے بیدار ہونے کے بعد اس نے پابندی سے ہر روز ۱۰۰ بار درود شریف پڑھنی شروع کر دی۔۔۔۔ اس کے بعد حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کے دیدار سے پھر مشرف ہوا۔۔۔۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔۔۔ کہ اب میںتجھے خوب پہچانتا ہوں اور قیامت میں تیری شفاعت کروںگا۔۔۔۔(دینی دسترخوان جلداوّل)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

