دنیا سے احتراز
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سنا:مجھ پر آج ایک ایسا فرشتہ نازل ہوا ہے جو مجھ سے پہلے کسی نبی پر نہیں نازل ہوا اور نہ میرے بعد کسی پراترے گا وہ اسرافیل علیہ السلام ہیں انہوں نے کہا: اے محمد! السلام علیکم! میں آپ کے پروردگار کی طرف سے پیغمبر ہوں انہوں نے مجھے امر فرمایا ہے کہ آپ کو خبردوں کہ آپ اگر چاہیں تو نبی اورعام بندہ بنیں اور اگر چاہیں تو نبی اور بادشاہ بنیں، تو میں نے جبرئیل علیہ السلام کی طرف دیکھا انہوں نے مجھے اشارہ کیا کہ تواضع اختیار کریں تو آپ نے اس وقت فرمایا نبی اور بندہ پھر آپ نے فرمایا:
اگرمیں کہتا نبی اور بادشاہ پھر چاہتا تو پہاڑ سونا بن کرمیرے ساتھ چلتے۔۔۔۔۔ (المعجم الکبیر للطبرانی ۲؍۳۴۸۔۔۔۔۔ و مجمع الزوائد ۹؍۱۹)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

