خدائی حفاظت کا واقعہ
بُنان حمال چوتھی صدی ہجری کے بزرگوں میں سے ہیں۔۔۔۔ اصل بغداد کے تھے لیکن مصر میں رہنے لگے تھے۔۔۔۔ عوام و خواص دونوں میں ان کی بڑی مقبولیت تھی۔۔۔۔ اللہ والوں کی محبت لوگوں کے دلوں میں ڈال دی جاتی ہے۔۔۔۔ وہ دلوں کے بے تاج بادشاہ ہوتے ہیں۔۔۔۔ حمال نے بادشاہ مصر ابن طولون کو ایک مرتبہ نصیحت فرمائی۔۔۔۔ ابن طولون تاب سخن نہ لاسکا اور ناراض ہوکر اس نے حکم دیا کہ انہیں خونخوار شیر کے سامنے ڈال دیا جائے۔۔۔۔ انسان اپنے جذبہ انتقام کی تسکین کیلئے سزا کے بھی عجیب طریقے ایجاد کرتا ہے۔۔۔۔ سزا کا جو طریقہ جس قدر سخت ہوگا۔۔۔۔ اس کے جذبہ انتقام کو اسی قدر ٹھنڈک پہنچے گی۔۔۔۔ بنان حمال کو خونخوار شیر کے سامنے ڈال دیا گیا۔۔۔۔ شیر لپکا پھر رک کر ان کے جسم کو سونگھنے لگا۔۔۔۔ دیکھنے والے ان کے جسم کے چیر پھاڑنے کا نظارہ کرنا چاہتے تھے۔۔۔۔ لیکن اے بسا آرزو کہ خاک شدہ! جب دیکھا کہ شیر انہیں کچھ نہیں کہہ رہا۔۔۔۔ تب انہیں اس کے سامنے سے اٹھا دیا۔۔۔۔ اس سے بڑھ کر عجیب بات یہ ہوئی کہ جب ان سے پو چھا گیا ’’شیر کے سونگھتے وقت آپ کے دل پر کیا گزر رہی تھی؟ فرمانے لگے میں اس وقت درندے کے جوٹھے کے متعلق علما ء کے اختلاف کے بارے میں سوچ ر ہا تھا کہ اس کا جوٹھا پاک ہے یا ناپاک۔۔۔۔ (حلیۃ الاولیاء)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

