سید احمد شہید رحمہ اللہ کا اخلاص
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مولانا (اسماعیل شہیدؒ) نے اپنی تاریخ اعتقاد بھی بیان کی ہے کہ میں اس وجہ معتقد ہوا ہوں کہ ایک روز بارش ہو رہی تھی۔۔۔۔۔ میں نماز کے لئے مسجد میں آیا‘ دیکھا تو جماعت تیار ہے اور ایک جگہ سے مسجد ٹپک رہی ہے اور وہاں کیچڑ ہو رہی ہے اس جگہ پر کوئی کھڑا نہیں ہوتا‘ اس وجہ سے جماعت میں فصل ہو رہا ہے سید صاحب صف میں سے نکل کر اس جگہ نہایت خشوع اور خضوع کے ساتھ کھڑے ہو گئے اس حالت کو دیکھتے ہی مجھے سیدصاحب کے ساتھ اعتقاد پیدا ہو گیا اور یہ خیال ہوا کہ یہ بدوں اخلاص تام کے نہیں ہو سکتا۔۔۔۔۔ اس پر حضرت والا (سیدی مولائی مرشدی محمد اشرف علی صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ لوگ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر دیکھیں یہ معمولی بات نہیں ہے ہاں اب سن کر اگر کوئی ایسا کرے تو وہ دوسری بات ہے مگر وہ حال اور یکسوئی جو مخلصین میں ہوتی ہے کہاں سے آوے گی۔۔۔۔۔ (ص ۴۸ م نمبر۱۰۷ مزید المجید)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

