اصلاح منکرات
ایک صاحب نے کہا کہ فلاں شادی میں شرکت سے بڑا صدمہ ہوا …فوٹو کھینچے گئے …اور ریکارڈنگ بھی ہوئی …گانا بجانا اور تصویر کھینچانے کے گناہ میں ہم بھی مبتلا ہوگئے … وہاں سے اٹھنے میں خاندان کے لوگوں کا لحاظ اور دبائو معلوم ہوا …میں نے کہا اچھا اگر شادی والے …ایک خوبصورت پلیٹ میں چاندی کے ورق کے ساتھ …مکھی کی چٹنی پیش کرتے تو آپ خاندان کے لحاظ اور دبائو سے کھالیتے …یا نہیں یا اٹھ کرچلے آتے … کہنے لگے اٹھ کر چلا آتا …فرمایا کہ پھر حسی منکر کے ساتھ جو معاملہ ہے …کم از کم وہی معاملہ شرعی منکر سے بھی کیجئے۔۔۔۔ ایک صاحب نے کہا کہ …مکھی کی چٹنی تو طبعی منکر بھی ہے …طبعی کراہت معلوم ہوتی ہے اور گناہوں سے اس طرح کی طبعی کراہت نہیں معلوم ہوتی …میں نے کہا …اچھا سنکھیا اگر کھلائی جائے …کسی شادی میں تو آپ کھالیں گے … کیا سنکھیا بھی طبعی منکر ہے …طبعی کراہت تو اس سے نہیں ہوتی …پس جس طرح یہ عقلی منکر آپ نہیں کھا سکتے …اسی طرح گناہ کے ساتھ معاملہ کیجئے۔۔۔۔۔(مجالس ابرار)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

