تم نے مجھ پر بڑا احسان کیا
ایک شخص نے کھڑے ہو کر بازار میں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی شان میں گستاخی کی اور گالیاں دیں۔۔۔۔۔ حضرت امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے غصہ کو ضبط فرمایا اور اس کو کچھ نہیں کہا اور گھر پر واپس آنے کے بعد ایک خوان میں کافی درہم و دینار رکھ کر اس شخص کے گھر تشریف لے گئے۔۔۔۔۔ دروازے پر دستک دی۔۔۔۔۔ یہ شخص باہر آیا تو اشرفیوں کا یہ خوان اس کمے سامنے یہ کہتے ہوئے پیش فرمایا کہ آج تم نے مجھ پر بڑا احسان کیا، اپنی نیکیاں مجھے دے دیں، میں اس احسان کا بدلہ ادا کرنے کے لئے یہ تحفہ پیش کر رہا ہوں۔۔۔۔۔ امام صاحب کے اس معاملہ کا اس کے قلب پر اثر ہونا ہی تھا۔۔۔۔۔ آئندہ کو اس بری خصلت سے ہمیشہ کے لئے تائب ہو گیا۔۔۔۔۔ حضرت امام سے معافی مانگی اور آپ کی خدمت اور صحبت میں علم حاصل کرنے لگا ، یہاں تک کہ آپ کے شاگردوں میں ایک بڑے عالم کی حیثیت اختیار کرلی۔۔۔۔۔ (تفسیر معارف القرآن، ج۲ص۱۹۰)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

