علامہ کشمیری رحمہ اللہ سے علامہ اقبال کی ملاقات
شیخ الاسلام علامہ انور شاہ کاشمیری رحمتہ اللہ علیہ بلند پایہ محدث اور علوم و معارف کا خزینہ تھے ۔۔۔۔ عربی علم و ادب کے علاوہ آپ قدیم فارسی کے بھی بہت بڑے ماہر تھے ۔۔۔۔
علامہ اقبال مرحوم نے جب ایران کا سفر کیا تو وہاں زر تشتی مذہب کے پیروکاروں نے ان سے اپنی قدیم کتاب ’’ پاژند‘‘ کے سلیس فارسی ترجمہ کی درخواست کی علامہ اقبال نے جواباً کہا کہ :۔۔۔۔’’ اس کا ترجمہ مجھ سے تو ممکن نہیں ۔۔۔۔ البتہ میرے ملک میں ایک ہستی ایسی ہے جواس کام کوبحسن و خوبی انجام دے سکتی ہے ‘‘
زرتشتیوں نے ایک لاکھ ایرانی سکے کی پیش کش کی ۔۔۔۔ حضرت علامہ اقبال رحمہ اللہ نے ہندوستان واپس لوٹ کر حضرت علامہ انور شاہ صاحب رحمہ اللہ سے ذکر کیا حضرت علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ سابق صدرالمدرسین دارالعلوم دیو بند نے جواب دیا :۔۔۔۔
’’لاکھ روپے کے بدلے میں ۔۔۔۔ میں کفر کی اشاعت کیوں کروں ۔۔۔۔ انور شاہ اسلام کے لئے پیدا ہوا ہے اشاعت کفر کے لئے نہیں ‘‘(یادگار ملاقاتیں)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

