صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا کمال برداشت
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ ہمیں قریش کے ایک تجارتی قافلہ کے مقابلہ کے لئے بھیجا اور حضرت ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہما کو ہمارا امیر بنایا اور آپ نے ہمیں کھجوروں کی ایک زنبیل بطور توشہ کے دی۔۔۔۔۔ آپ کو اس زنبیل کے علاوہ ہمارے لئے اور کوئی توشہ نہ ملا۔۔۔۔۔ چنانچہ حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ ہمیں ایک ایک کھجور دیتے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے شاگرد کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ آپ لوگ ایک کھجور کا کیا کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا ہم ایک کھجور کو ایسے چوستے تھے جیسے بچہ (دودھ) چوستا ہے اور اوپر سے ہم پانی پی لیا کرتے تھے۔۔۔۔۔ تو وہ ایک کھجور ہمیں صبح سے رات تک کے لئے کافی ہو جاتی تھی۔۔۔۔۔ ہم اپنی لاٹھیوں سے پتے جھاڑتے اور انہیں پانی میں بھگو کر کھالیا کرتے۔۔۔۔۔ آگے پوری حدیث کو ذکر کیا ہے۔۔۔۔۔ (بیہقی)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

