کم کھانے کا فائدہ
دو خراسانی فقیر ایک دوسرے کے ساتھ سفر کر رہے تھے ایک کمزور تھا جو دورات کے بعد کھانا کھاتا اور دوسرا قوی تھا جو ایک دن میں تین بار کھانا کھاتا۔۔۔۔۔ اتفاقاً ایک شہر کے دروازے پر جاسوسی کی تہمت میں گرفتار ہوئے۔۔۔۔۔ دونوں کو ایک گھر میں قید کر دیا اور دروازہ مٹی سے بند کر دیا۔۔۔۔۔ دو ہفتہ کے بعد معلوم ہوا کہ بے قصور ہیں۔۔۔۔۔ دروازہ کھول دیا ۔۔۔۔۔ لوگوں نے قوی کو دیکھا مردہ تھا اور ضعیف زندہ سلامت تھا۔۔۔۔۔ لوگ اس سے تعجب میں رہ گئے ۔۔۔۔۔ ایک حکیم نے کہا اس کے خلاف ہوتا تو تعجب تھا کیونکہ یہ زیاد ہ کھانے والا تھا۔۔۔۔۔ بھوک کی تاب نہ لا سکا۔۔۔۔۔ مر گیا۔۔۔۔۔ اور دوسراصابر تھا۔۔۔۔۔ اس نے مجبوراً اپنی عادت کے موافق صبر کیا اور سلامتی کے ساتھ چھٹکارا پایا۔۔۔۔۔ (گلستان سعدی)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

