معجزانہ واقعہ

معجزانہ واقعہ

عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو ایک جلیل القدر بدری صحابی ہیں، فرماتے ہیں کہ ایک دن میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاں ایک دعوت پر حاضر ہوا۔۔۔۔۔ ایک باندی میرے لئے ایک تولیہ لائی تولیہ کافی میلا تھا۔۔۔۔۔ حضرت انسؓ نے کہا کہ اس کوصاف کرکے لے آئو۔۔۔۔۔ وہ باندی بھاگی گئی اورجلتے تندور میں اس تولیے کو ڈالا اور اٹھا کر واپس لے آئی۔۔۔۔۔ میں نے دیکھا کہ وہ تولیہ بالکل صاف ستھرا میرے سامنے تھا۔۔۔۔۔ مجھے حیرانگی ہوئی میں نے حضرت انسؓ سے پوچھا کہ اس میں کیا راز ہے۔۔۔۔۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے تھے۔۔۔۔۔ میں نے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک دھلوائے اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کو ہاتھ خشک کرنے کیلئے یہ تولیہ پیش کیا جس سے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ مبارک خشک کئے، اس دن سے آگ نے اس تولیے کو جلانا چھوڑ دیا۔۔۔۔۔ جب یہ میلا ہو جاتا ہے ہم اسے آگ میں ڈالتے ہیں آگ اس میل کو تو کھا لیتی ہے۔۔۔۔۔ صاف تولیہ ہم آگ سے باہر نکال لیتے ہیں۔۔۔۔۔
سیدہ فاطمہ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے روٹیاں لگائیں ۔۔۔۔۔ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بھی ایک دو بنا کردیں۔۔۔۔۔ کافی دیر کے بعد جب سب لگ گئیں تو حیران ہوئیں کہ اس میں سے ایک دو پک ہی نہیں رہیں،اسی طرح آٹے کا آٹا موجود ہے۔۔۔۔۔ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے پوچھا، بیٹا! کیا ہوا؟ عرض کیا، حضورصلی اﷲ علیہ وسلم ! دو تین روٹیاں ایسی ہیں جو پک نہیں رہیں۔۔۔۔۔ فرمایا، ہاں یہ وہی روٹیاں ہوں گی جن پر تیرے والد کے ہاتھ لگ گئے اب آگ اس آٹے پر اثر نہیں کر سکتی۔۔۔۔۔ تو نبی علیہ السلام جس چیزکو چھو لیتے تھے اس پر یوں اثرات ہو جاتے تھے۔۔۔۔۔ (خطبات فقیر ج 2ص92)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more