بادشاہوں کی رفاقت کا ادب
لوگوں نے سیاہ گوش سے پوچھا تجھ کو شیر کی ملازمت کس لئے پسند آئی۔۔۔۔۔ اس نے کہا اس کے شکار کا جوٹھہ کھاتا ہوں اور دشمنوں کے شر سے اس کے دبدبہ کی پناہ میں زندگی بسر کرتا ہوں۔۔۔۔۔ اس سے کہا: اب تو اس کی حفاظت کے سایہ میں آ گیا ہے اور اس کی نعمت کے شکر کا اقرار کیا ہے۔۔۔۔۔ تو تو کیوں نزدیک نہیں آتا تاکہ تجھ کو اپنے خاصوں کی جماعت میں داخل کرے اور تیرا اپنے مخلص غلاموں میں شمار کرے۔۔۔۔۔ اس نے کہا: اسی طرح میں اس کے حملہ سے بھی بے خوف نہیں ہوں۔۔۔۔۔
عقلمندوں نے کہا ہے ‘ بادشاہوں کی طبیعت کی رنگا رنگی سے زیادہ پرہیز کرنا چاہئے کہ کبھی تو سلام کرنے سے رنجیدہ ہوتے ہیں اور کبھی گالی دینے پر خلعت دیتے ہیں۔۔۔۔۔ (گلستان سعدی)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

