بدعت نہایت ہی مذموم چیز ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ بدعت نہایت ہی مذموم چیز ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک شخص کو ایک عجیب جواب دیا تھا۔ اس شخص کو چھینک آئی تو بجائے الحمدللہ کے اس نے کہا السلام علیکم۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ تجھے بھی سلام ، تیری ماں کو بھی سلام۔ اس نے برا مانا۔ پس مقصود تعلیم دینا تھا کہ بے محل شرعی سلام کرنا ایسا ہی برا ہے جیسا تمہارے سلام کے جواب میں ماں کو شامل کرلینا بے محل ہونے کی وجہ سے برا سمجھا گیا۔(بدعت کی حقیقت اور اس کے احکام و مسائل، صفحہ ۲۲)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات بدعت کی حقیقت سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں
