دو بیویوں میں نباہ کا طریقہ شوہر کے لیے ضروری دستور العمل
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ۔
۔(۱) ایک بیوی کا راز دوسری سے نہ کہے۔
۔(۲)دونوں کا کھانا اور دونوں کا رہنا الگ الگ رکھے،ان کا اجتماع آگ اور بارود کے اجتماع سے کم نہیں۔
۔(۳)ایک (بیوی) سے دوسری(بیوی) کی شکایت ہرگز نہ سنے۔
۔(۴)ایک کی تعریف دوسری سے نہ کرے۔
۔(۵)غرض ایک کا تذکرہ نہ دوسری سے کرے ، نہ دوسری سے سنے ۔ اگر ایک شروع بھی کرے تو فوراً روک دے کہ اور کچھ بات کرو۔
۔(۶)اگر ایک دوسری کی کوئی بات پوچھے تو ہرگز نہ بتلائے ، لیکن سختی نہ کرے ، نرمی سے منع کردے۔

۔(۷)لینے دینے میں یہ شبہ نہ ہونے دے کہ ایک کو زیادہ دے دیا ہو بلکہ اس کو صاف صاف ظاہر کردے۔
۔(۸)باہر سے آنے والی عورتوں کو سختی سے روکے کہ وہ دوسری جگہ کی حکایت یا شکایت نہ بیان کریں۔
۔(۹)اور نہ خوشامد میں ایک کے ساتھ کم محبتی کا دعویٰ دوسری کے سامنے کرے۔
۔(۱۰)اگر موقع ہو تو ایک سے ایسی روایت کردے کہ دوسری تمہاری تعریف کرتی تھی۔ 
۔(۱۱)لطف (نرمی) سے اس کی تدبیر ہوسکے تو مفید ہے کہ ایک دوسرے کے پاس ہدیہ وغیرہ بھی بھیجا کریں۔(صفحہ۳۹۲،اسلامی شادی)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں
