گناہ کو گناہ نہ سمجھنا
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ مسلمان غیر قوموں کی صحبت سے رسموں کے ایسے خوگر ہوگئے ہیں کہ بلا ان کے کسی تقریب میں لطف ہی نہیں آتا ، چاہے گھر ویران ہی ہو جائے لیکن یہ نہ قضا ہوں ۔ اصل یہ ہے کہ اعتقاد میں ان کا معصیت اور گناہ ہونا ہی نہیں رہا ، حتی کہ اگر کوئی رسم رہ جاتی ہے تو مرتے مرتے وصیت کر جاتے ہیں ، کیسا حس باطل ہوا ہے ۔ جب کسی کو پاخانہ میں خوشبو آنے لگے تو کیا تعجب ہے کہ مہمانوں کے سامنے بجائے کھانے کے غلاظت کو رکھ دے ، مگر یاد رکھئے کہ مہمانوں کا حس باطل نہیں ہوا ، آپ کے بے حس ہوجانے سے معصیت طاعت نہیں بن جائے گی ، خدا تعالیٰ کے یہاں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا۔یہ حالت بہت اندیشہ کی چیز ہے کہ معصیت کا برا ہونا بھی ذہن سے اٹھ جائے۔(صفحہ ۳۰۱،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں