لین دین کا صحیح اور مناسب طریقہ
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اگر کسی عزیز کے ساتھ احسان و سلوک کرنا ہو ، کچھ دینا ہو تو اگر رسم کی صورت سے نہ ہو تو مضائقہ نہیں اور تقریبات کے موقع پر نہ دے ، وقت ٹال کر دے جب کہ توقع بھی نہ رہے ۔ بلا توقع کے اگر دو روپیہ بھی ملتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے اور محبت بڑھتی ہے ، صمیمِ قلب (دل کہ گہرائی) سے مسرت ہوتی ہے ، طبیعت اندر سے کھل جاتی ہے ، اور اگر رسم کے طور پر دیا تو صرف انتظار کی تکلیف ختم ہوگئی ، گویا عذاب سے نجات ہوئی ، دوزخ سے نجات ہوئی لیکن جنت نہ ملی یعنی بدنامی اور ملامت کا ڈر نہ رہا لیکن خوشی نہ ہوئی۔(صفحہ ۲۳۲،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

