لڑکیوں کے رشتہ نہ ملنے کی وجہ
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
اس کا ذکر تھا کہ لڑکیوں کے لئے اچھے لڑکے بہت ہی کم ملتے ہیں۔ فرمایا کہ میں نے تو اپنے خاندان کی عورتوں کے سامنے ایک مرتبہ یہ کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ لڑکیوں میں تو صرف لڑکی ہونا دیکھا جاتا ہے اس لئے یہ معلوم ہوتا ہے کہ لڑکوں کے لئے لڑکیاں بہت ہیں اور لڑکوں میں سینکڑوں باتیں دیکھی جاتی ہیں کہ خوبصورت بھی ہو، وجاہت بھی ہو، کھاتا پیتا بھی ہو، عزت بھی ہو، خاندان بھی ہو، عہدہ بھی ہو۔ میں نے کہا کہ اگر اتنی شرطیں جتنی کہ تم لڑکوں میں لگاتی ہو لڑکیوں میں بھی دیکھی جائیں تو ایک لڑکی بھی شادی کے قابل نہ نکلے گی کیونکہ اکثر لڑکیاں بے سلیقہ اور نالائق ہوتی ہیں ۔ غرض لڑکوں میں بھی غالب نالائق ہیں اور لڑکیوں میں بھی۔(صفحہ ۱۷۵،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں