شیخ خاموش بھی رہے تب بھی مرید کو نفع ہوتا ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ایک مولوی صاحب نے دریافت کیا کہ شیخ کی صحبت میں اگر شیخ خاموش رہے تو فائدہ پہنچتا ہے؟ارشاد فرمایا کہ ہاں ، ایک تو اس لحاظ سے کہ شیخ کی حرکات کو دیکھ کر سبق حاصل ہوتاہے ۔ دوسرے اس حدیث کے لحاظ سے :انا عند ظن عبدی بی (یعنی میں (یعنی حق تعالیٰ ) اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوں جو وہ گمان میرے متعلق کرے)۔ اگر سالک کو یہ خیال ہوا کہ مجھ کو اس وقت بھی فائدہ پہنچتا ہے تو اس کو فائدہ پہنچے گا ۔ اور تیسرے توجہ اور تصرف سے بھی اگر وہ تصرف رکھتا ہو، یہ مسمریزم کی طرح ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۴۲)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

