غیر ضروری سوالات
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ غیرضروری سوالات کے جواب کا قصد نہ کرنا چاہیے ۔آج کل اکثر اہلِ علم ہر سوال کے جواب کا قصد کرتے ہیں خواہ سوال معقول ہو یا نا معقول، اسی وجہ سے بہت گڑبڑ ہوتی ہے ۔ ایک مرتبہ مولانا محمد نعیم صاحب ؒ سے کسی شخص نے عرض کیا کہ فلاں شخص حضرت معاویہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہم کے واقعہ کی حقیقت معلوم کرنا چاہتا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ تم کیا کام کرتے ہو؟ اس نے کہا رنگریزی۔ پھر فرمایا کہ اور وہ کیا کام کرتا ہے؟ بتایا جفت فروشی۔ فرمایا کہ بھائی تم رنگریزی میں لگے رہو اور وہ جوتے بیچتا رہے ۔ تم سے قیامت میں یہ سوال نہ ہوگا کہ اس واقعہ کی حقیقت کیا تھی۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۳۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

