شیخ کی متابعت میں نفع
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اگر اپنی حالت کچھ سمجھ نہ آئے تو شیخ کو یہی لکھ دینا چاہیے کہ کچھ سمجھ میں نہیں آتا ، اس سے بھی بڑا نفع ہوتا ہے۔ غرض حالات کی اطلاع ہر حال میں ضروری ہے اور اس کے ساتھ ہی بڑی چیز یہ ہے کہ متابعت ہو، انس ہو ، یہ بڑی دولت ہے۔اس کی لوگ قدر نہیں کرتے ، اکثر بڑے بڑے مجاہدوں سے وہ کام نہیں ہوتا جو اس سے بن جاتا ہے۔ ایسے شخص کے کام بنانے کو خود شیخ کا جی چاہتا ہے مگر بجائے اس انقیاد کے اکثر لوگ اپنی ہی گاتے پھرتے ہیں۔ حقیقت کی خبر خاک بھی نہیں ۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۲۶۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

