شیخ کو مریدین کے حالات دوسروں پر ظاہر نہ کرنے چاہئیں

شیخ کو مریدین کے حالات دوسروں پر ظاہر نہ کرنے چاہئیں

بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ

ارشاد فرمایا کہ شیخ کو یہ جائز نہیں ہے کہ مریدین کے احوال کو ایک دوسرے کے روبرو ظاہر کرے کیونکہ اس سے مریدوں کو ضرر ہوتا ہے۔ ان کے آپس میں رشک اور حسد پیدا ہوتا ہے اور ایک کو دوسرے کا وظیفہ پڑھنے کی ہوس پیدا ہوتی ہے حالانکہ بعض اوقات یہ اس کے مناسب ِ حال نہیں ہوتا۔ اسی طرح طبیب ِ ظاہری اگر مریض کا حال جس کو وہ پوشیدہ رکھتا ہے ، ظاہر کرے تو وہ خائن ہے، مثلاً یہ ہرگز جائز نہیں کہ لوگوں سے کہتا پھرے کہ فلاں شخص سوزاک میں مبتلا ہے ، فلاں عورت مرضِ رحم میں ہے اور شیوخ جو مرید کو تنہائی میں لے جاکر تعلیم کرتے ہیں اس کی بھی یہی مصلحت ہے کہ ایک کا حال دوسرے پر ظاہر نہ ہو ۔ دوسرے یہ بھی مصلحت ہے کہ اس کے دل میں تعلیم کی وقعت ہو۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۲۰۰)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

دو لفظوں میں جملہ اخلاقِ رذیلہ کا علاج

دو لفظوں میں جملہ اخلاقِ رذیلہ کا علاج بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ مجھے طریق میں اس کا بہت خیال رہتا ہے کہ ایسی مختصر بات بتلائی جائے جو سب باتوں کو حاوی ہو چنانچہ ایک دفعہ میں نے اخلاقِ رذیلہ کا علاج دو لفظوں...

read more

سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی نعمت ہے

سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی نعمت ہے بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی رحمت کی چیز ہے کہ یہاں ایک دفعہ فیصلہ ہو جاتا ہے ، پھر مطمئن ہو جاتا ہے ورنہ بعض دفعہ وساوس موت کے وقت...

read more

باطنی امراض کے علاج کے لیے خداداد بصیرت

باطنی امراض کے علاج کے لیے خداداد بصیرت بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ طالبین سلوک میں سے ایک شخص نے خط لکھا کہ مجھ میں کبر بہت ہے اور فرمایا کہ مجھے بھی محسوس ہوا کہ واقعی کبر ہے ، ان کا یہ احساس غلط نہیں۔ میں نے ان کے لیے یہ...

read more