حزن سے مراتب ِ سلوک تیزی سے طے ہوتے ہیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ایک خط کے جواب میں تحریر فرمایا کہ میرے تکدر کی عمر بہت کم ہوتی ہے ، کچھ وقت گزر جانے پر ضعیف ہوجاتا ہے اور تھوڑی سی معذرت کے بعد بالکل ہی فنا ہوجاتا ہے ۔ فرمایا کہ اسی خط میں لکھا ہے کہ مجھ کو بڑا رنج ہے، بڑا حزن ہے۔ میں نے جواب لکھا ہے کہ حزن ہی تو کام بناتا ہے، حزن سے جس قدر سلوک کے مراتب جلد طے ہوتے ہیں مجاہدہ سے اس قدر جلد طے نہیں ہوتے ، یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۴۱)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

