طریق میں مبتدی اور منتہی کے حالات کا فرق
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ ابتداء میں انسان کا قلب اس کی نظر کے تابع ہوتا ہے ، جس طرف نظر جاتی ہے اسی طرف قلب کا دھیان لگ جاتا ہے اور رسوخ کے بعد معاملہ برعکس ہوجاتا ہے کہ نظر قلب کے تابع ہوجاتی ہے۔ اسی لیے مبتدی کے لیے خشوع حاصل کرنے کے واسطے آنکھ بند کرنے کی اجازت ہے، کاملین کو اس کی ضرورت نہیں رہتی۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۴۰)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

