ہر شخص کے ہاتھ میں ہاتھ دے دینا سخت مضر ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ جس شخص کا اتباع کلید طریق ہے وہ بھی اس کا اہل ہونا چاہیے ورنہ ہر شخص کے ہاتھ میں ہاتھ دے دینا بھی سخت مضر ہے۔ ہزاروں راہ زن اس راہ میں لٹیرے ڈاکو بنے پھرتے ہیں۔ لباس ان کا درویشانہ ہے، وضع ان کی صوفیانہ ہے ، صورت ان کی عالمانہ ہے مگر اقوال اور افعال ان کے جاہلانہ ہیں۔ یوں ہی کچھ اڑنگ بونگ ہانک دیا کہ یہ رموز ہیں، اسرار ہیں ، حقائق اور معارف ہیں مگر بالکل بے خبر اور جاہل جنہوں نے طریق کو ایسا بدنام کیا کہ لوگوں کو خود طریق ہی سے وحشت ہوگئی ، انہوں نے تصوف کو ایک بھیانک صورت بنا کر لوگوں کے سامنے پیش کیا۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۵۵
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

