محبت ِ الٰہی پیدا کرنے کا طریق
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ محبت پیدا کرنے کا طریق یہ ہے کہ اہل اللہ کی محبت ، اہل اللہ کی صحبت اختیار کرو ۔ ان کی محبت و صحبت کی برکت سے ان شاء اللہ دل میں عشق و محبت کی آگ پیدا ہوجائے گی اور بدون اس کے تو کامیابی مشکل ہے ۔ ان کی صحبت سے وہ کیفیت قلب میں پیدا ہوجائے گی کہ اس کے بعد بزبانِ حال کہنے لگو گے ؎۔
نشود نصیب دشمن کہ شود ہلاک تیغت
سر دوستاں سلامت کہ تو خنجر آزمائی
۔(ترجمہ: آپ کی تلوار سے ہلاک ہونا خدا کرے دشمن کے نصیب میں نہ ہو، دوستوں کا سر سلامت ہے ، جب چاہیں خنجر آزمائی فرمالیں)۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۴۳)۔
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

