علم دین اور مال و دولت کی حقیقت (80)۔
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت علم کی بھی ہے۔ اور یہ علم مال و دولت کے حصول سے ہزارہا درجہ افضل چیز ہے۔ یعنی وہ علمائے کرام جو اپنے آپکو علوم دینیہ کے لئے وقف کردیتےہیں وہ عامی مالدار اور دولتمندوں سے بدرجہا بہتر ہیں۔ کیونکہ علم کو مال و دولت پر کئی درجہ سے فوقیت حاصل ہے:۔
۔۱) علم انبیائے کرام کی میراث ہوتی ہے جبکہ مال و دولت دنیاداروں کی میراث ہوتی ہے۔
۔۲) علم اپنے قدردان کی حفاظت کرتا ہے۔جبکہ مال کی حفاظت خود کرنی پڑتی ہےاور مالدار شخص ہمیشہ اپنے مال کی حفاظت کی فکر میں رہتا ہے۔
۔۳) مال و دولت ہر کافر، فاجر، مومن اور نیک و بد کو مل جاتا ہے مگر علم دین صرف اور صرف نیک لوگوں کو حاصل ہوتا ہے ۔
۔۴) جب انسان مرجاتا ہے تو اُسکا مال قبر سے باہر رہ جاتا ہے جبکہ علم دین کا نور اُسکی قبرمیں بھی ساتھ ہوتا ہے۔
۔۵) خرچ کرنے سے مال کم ہوتا ہے جبکہ علم بانٹنے سے زیادہ ہوتا ہے۔
۔۶) مال چوری ہونے کا خدشہ رہتا ہے جبکہ علم کبھی چوری نہیں ہوسکتا ۔
۔۷) مال ایک دنیوی چیز ہے جس کی حد اسی دنیا میں ہے۔ جبکہ علم دین ایسی دولت ہے جو دنیا وآخرت دونوں میں کام آئیگی ۔
۔۸) مال و دولت کی حرام لذت سے انسان بے سکون رہتا ہے۔ جبکہ علم دین کی لذت حاصل کرنے والا ہمیشہ پرسکون نیند سوتا ہے۔
۔۹) مال و دولت کا حریص شخص ہمیشہ خوفزدہ رہتا ہے۔ دولت ملنے سے پہلے بھوک سے خوف کھاتا رہتا ہے جب کہ دولت ملنے کے بعد اُسکے چوری ہونے کا خوف اسکو کھاجاتا ہے۔ جبکہ علم کو طلب کرنے والا شخص طالب علم ہو تو بھی ثواب کماتا ہے اور جب علم حاصل کرلیتا ہے تو بھی سکون، فرحت اور راحت والی زندگی پاتا ہے۔
۔۱۰) مالدار شخص کی عزت اُسکے مال کی محتاج ہوتی ہے۔ جونہی مال و دولت ختم ہوئی تو اسکی عزت بھی ختم۔ جبکہ اہل علم کی تکریم اُنکے مرنے تک اورمرنے کے بعد بھی جاری رہتی ہے۔ اہل علم دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
۔۱۱) بڑے بڑے بادشاہ اور مالدار لوگ محتاج ہوتے ہیں اہل علم کے۔ جبکہ اہل علم اللہ تعالیٰ کے سوا اس دنیا میں کسی کے محتاج نہیں ہوتے۔
نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

