دن بھر کے کام آسان کرنے کا فارمولہ (59)۔
روزمرہ کاموں کو آسان بنانے کا
آج میں آپکو ایک بہترین فارمولہ بتارہا ہوں۔
اگر آپ کے پاس بہت سارے کام جمع ہوگئے ہیں اور آپ یہ سوچ کر پریشان ہیں کہ اتنے سارے کام کیسے ہوں گے اور میں پہلے کون سا کروں ۔
تو ایسا کرلیں کہ تمام کام ایک پرچی پر لکھ لیں ۔ اچھی طرح غور و خوض کرکے اور خوب سوچ بچار کرکے سارے کام لکھ لیں ۔
پھر لکھنے کے بعد وہ پرچی اپنے سامنے رکھیں
اور یہ دُعا پڑھیں :۔
اللّٰھُمَّ یَا مُدَبِّرَ الاُمُورْ
دَبِّرْ لَنَا اُمُورَنَا
فَاِنَّا لَا نُحْسِنُ التَّدْبِیْر ۔
اگر عربی نہیں آتی تو اردو میں ہی دعا مانگ لیں ۔ ورنہ اس دعا کا مفہومی ترجمہ اپنے ذہن میں رکھیں ۔
۔”اے اللہ ! اس دنیا کے تمام کاموں کی تدبیر کرنے والے میرے مالک ۔ میرے ان کاموں کی بہترین تدبیر فرما دے ۔ بیشک میں جتنی بھی کوشش کرلوں مگر اچھی تدبیر نہیں بنا سکتا ۔ آپ ہی میرے کاموں کی بہترین اور آسان ترتیب بنا دیجئے۔”۔
پس یہ دُعا پڑھنے کے بعد پرچی پر موجود کاموں کو ترتیب دے لیں ۔ یعنی پہلے کون سا کام کرنا ہے پھر دوسرا کام پھر تیسرا اور اسی طرح سب ترتیب دے کر شروع کردیں ۔
ان شاء اللہ العزیز اس لائحہ عمل سے آپکو خود بھی تبدیلی اور اچھے اثرات محسوس ہوں گے ۔
نوٹ: یہ ایک مجرب عمل ہے جو مشورۃً بتایا جا رہا ہے۔جسکوپسند آئے وہ عمل کرلے ۔
نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

