علمائے کرام سے شرعی رہنمائی لیتے رہیں (45)۔

علمائے کرام سے شرعی رہنمائی لیتے رہیں (45)۔

دین اسلام کے مسائل مسلسل سیکھتے رہنا اور اسکے لئے کسی عالم دین سے رابطہ میں رہنا بے حد ضروری ہے۔ اگر ایسا نہ کیا تو پھر آپ دین پر نہیں چل سکتے۔ قدم قدم پر راہنمائی اور ہدایات کی ضرورت پڑتی ہے۔ مگر آج کل موجودہ دور میں دو طرح کے عالم ہوتےہیں۔ اول وہ جو شرعی مسائل بتاتے ہیں۔ دوسری قسم کے وہ عالم جو شری مسائل بتاتےہیں۔
جن لوگوں کا کام ہے شرعی مسائل بتانا وہ آپکو چند لفظوں میں بہترین بات اور زبردست رہنمائی فراہم کردیںگے۔ اُنکے بتانے سے آپکے دل میں اطمینان اور تشفی پیدا ہوجائیگی۔کیونکہ دین کے ننانوے فیصد مسائل ایسے ہیں جن میں کوئی اختلاف نہیں ہےاس لئے یہ شرعی مسائل بتانے والے علمائے کرام جب بھی کوئی مسئلہ بتائیں گے تو کسی مسلک یا خاص فرقہ کی رہنمائی نہیں کریں گے بلکہ صاف اور واضح مسئلہ بتائیں گے ۔
جبکہ دوسرے نمبر پر شری مسائل بتانے والے بھی عالم موجود ہیں جو ذرا ذرا سی بات پر آپکو فرقہ واریت میں دھکیل دیںگے۔ بلاوجہ بات کو طول دے کر آپکو بتائیں گے کہ اس مسئلہ میں فلاں مسلک والے یہ کہتے ہیں، فلاں یہ کہتےہیں اور فلاں یہ کہتےہیں۔ لیکن ہم ایسے کہتےہیں اور ایسے ہی ہونا چاہئے۔ یعنی ایک چھوٹا سا مسئلہ پوچھنے پر بھی آپکو پوری تقریر سننی پڑےگی اور کافی لمبی تقریر سننے کے بعد بھی آپکو تشفی نہیں ملےگی۔ آپکے دل سے یہ آواز آئےگی کہ میرے سوال کا یہ جواب نہیں تھا۔
اس لئے ایسے عالموں سے ہوشیار اور خبردار رہیں۔ ہمیشہ دین اسلام کی رہنمائی شرعی مسائل بتانے والے علمائے کرام سے پوچھیں اور ان سے مسلسل رابطہ میں رہیں۔ یاد رکھیں!جس کسی کے کلام اور جواب سے فرقہ واریت کی بدبو آئےیا پھر اُسکا کلام ہر دومنٹ کے بعد اپنے مسلک کی تعریف کی طرف جا گرے تو وہ عالم دین لوگوں کی رہنمائی کرنے کا اہل نہیں ہے۔

نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326)۔

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326) دوکلرک ایک ہی دفتر میں کام کیا کرتے تھے ایک بہت زیادہ لالچی اور پیسوں کا پجاری تھا۔ غلط کام کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتاتھا۔ جہاں کہیں خیانت اور بددیانتی کا موقع ہوتا تو بڑی صفائی سے اُسکا صاف ستھرا...

read more

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔ مدرسہ استاذ اور شاگرد کے تعلق کانام ہے۔جہاں پر کوئی استاذ بیٹھ گیا اور اس کے گرد چند طلبہ جمع ہوگئے تو وہ اک مدرسہ بن گیا۔مدرسہ کا اصلی جوہر کسی شاندار عمارت یا پرکشش بلڈنگ میں نہیں، بلکہ طالبعلم اور استاد کے...

read more

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔ خانقاہی نظام میں خلافت دینا ایک اصطلاح ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ صاحب نسبت بزرگ اپنے معتمد کو نسبت جاری کردیتے ہیں کہ میرے پاس جتنے بھی بزرگوں سے خلافت اور اجازت ہے وہ میں تمہیں دیتا ہوں ۔یہ ایک بہت ہی عام اور مشہور...

read more