صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کی مثال
ارشاد فرمایا کہ صغائر (یعنی گناہِ صغیرہ )کی مثال ایسی ہے جیسے آگ کے شرارے (چنگاریاں، چھوٹے انگارے) پھیلے ہوئے ہوں ، اور کبائر کی ایسی مثال ہے جیسے بڑا شعلہ ہو تو اندیشہ ناک دونوں ہیں کیونکہ بعض دفعہ ذرا سی چنگاری سے شہر کا شہر جل گیا ہے ۔ کوئی بھی شخص اپنے چھپر میں(یا کپڑوں میں) چھوٹی چنگاری لگانے پر راضی نہ ہوگا اور یہ نہ کہے گا کہ یہ تو ذرا سی چنگاری ہے۔ (امدادالحجاج ،صفحہ ۱۳۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

